ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک کی جیلوں میں 67 فیصد سے زیادہ قیدی ہندو ، تقریبا 18 فیصد مسلمان

ملک کی جیلوں میں 67 فیصد سے زیادہ قیدی ہندو ، تقریبا 18 فیصد مسلمان

Mon, 15 Feb 2021 10:43:36    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزارت داخلہ کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کی جیلوں میں قید 478600 قیدیوں میں سے 67 فیصد سے زیادہ ہندو ہیں جبکہ تقریبا 18 فیصد مسلمان ہیں۔ وزیر مملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی نے گذشتہ ہفتے پارلیمنٹ میں جیلوں سے متعلق اعداد و شمار پیش کئے جو نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی ریسرچ پر مبنی ہے۔ جنہیں 31 دسمبر 2019 تک اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جیلوں میں قیدیوں میں 321155 (67.10 فیصد) ہندو، 85307 (17.82 فیصد) مسلمان، 18001 (3.67 فیصد) سکھ، 13782 (2.87 فیصد) عیسائی اور 3557 (0.74 فیصد)’دیگر‘ شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صنف کی بنیاد پر خواتین میں 13416 ہندو، 3162 مسلمان، 721 سکھ، 784 عیسائی اور 261 دیگر شامل تھے۔ ریاستوں اور مرکز کے علاقوں کے لحاظ سے اترپردیش میں سب سے زیادہ 72512 ہندو اور 27459 مسلمان قیدی جیلوں میں ہیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ تعداد 12778 سکھوں، 1640 عیسائیوں اور 915 دیگر جیلوں میں قید ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک کی جیلوں میں قید 478600 قیدیوں میں سے 315409 (65.90 فیصد) کا تعلق شیڈول ذات (ایس سی)، شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) سے ہے۔ دیگر سے آنے والے قیدیوں کی تعداد 126393 ہے۔سب سے زیادہ 162800 (34.01 فیصد) قیدیوں کا تعلق او بی سی، 99273 (20.74 فیصد) ایس سی اور 53336 (11.14 فیصد) ایس ٹی کے زمرے سے ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے علاقوں میں اتر پردیش میں سب سے زیادہ 101297 قیدی تھے (ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کا 21.16 فیصد)۔ مدھیہ پردیش میں 44603 اور بہار میں 39814 قیدی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ تعداد میں او بی سی، ایس سی اور ’دیگر‘ زمرے سے تعلق رکھنے والے قیدی اترپردیش میں تھے جبکہ ایس ٹی برادری کے سب سے زیادہ قیدی مدھیہ پردیش کی جیلوں میں قید ہیں۔ مغربی بنگال نے 2018 اور 2019 کی جیلوں سے متعلق اعداد و شمار فراہم نہیں کیا، جس کی وجہ سے اس کے 2017 کے اعداد و شمار شامل کردئے گئے ہیں جبکہ مہاراشٹر کا زمرہ وار اعداد و شمار دستیاب نہیں ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جیلوں میں بند کل قیدیوں میں سے 458687 (95.83 فیصد) مرد اور 19913 (4.16 فیصد) خواتین تھیں۔ ان 19913 خواتین قیدیوں میں سے 6360 (31.93 فیصد) او بی سی، 4467 (22.43 فیصد) ایس سی، 2281 (11.45 فیصد) ایس ٹی اور 5236 (26.29 فیصد) دوسرے زمرے سے تعلق رکھتے ہیں۔


Share: